لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کیلیے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کو ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولیات بھی فراہم کر دی گئی، اندرون و بیرون ملک آنے اور جانے والے مسافر اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ ٹریفک کے تعاون سے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس سمیت لوکل اور لرنرز ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات بھی فراہم کر دی گئی ہیں، مسافر رینوئل لائسنس بھی کروا سکیں گے۔

ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات ملنے پر مسافروں کے وقت کی بچت ہوگی اور مسافروں کو ڈرائیونگ لائسنس کے لیے اب ٹریفک پولیس کے دفاترز کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

ڈرائیونگ لائسنس کاؤنٹر بننے سے اوورسیز پاکستانیوں کو بھی زیادہ سہولت مل گئی ہے، وہ اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بآسانی بنوا سکیں گے۔

ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے 24 گھنٹے سروس فراہم کی گئی ہے۔

Similar Posts