پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 194 رنز بنائے۔
جنوبی افریقی بیٹر ریزا ہینڈرکس نے 60 ، لینڈا نے 33 اور زورزی نے 33 اور کم بیک میچ میں ڈی کوک نے 23 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 اور صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
جنوبی افریقا کی ٹیم ڈونوون فریرا (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ٹونی ڈی زورزی، ڈیوالڈ بریوس، میتھیو بریزکے، جارج لیندسے، کارٹن بوش، لزاڈ ولیمز، ناندرے برگر اور لنگی ندیدی پر مشتمل ہے۔