ان افواہوں کا سلسلہ اُس وقت شروع ہوا جبکہ گلوکارہ کی ایک بچے کو گود میں لیے اسپتال سے ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ بچے کو اپنا بیٹا کہہ کر پکار رہی اور پیار کررہی تھیں۔
اس تصویر میں نصیبو لال کے ساتھ اُن کے شوہر بھی موجود تھے اور دونوں کی خوشنی دیدنی تھی جبکہ انہیں اسپتال کے زچہ بچہ وارڈ میں بھی دیکھا گیا۔
یہ تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بغیر تصدیق کے دعویٰ کیا کہ 56 سالہ گلوکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
ان افواہوں کے درمیان نصیبو لال کی فیملی نے بچے کی پیدائش کی تصدیق کی اور بتایا کہ ’گلوکارہ دراصل دادی بنی ہیں اور اُن کے بیٹے مراد کے ہاں اولاد کی پیدائش ہوئی ہے‘۔
گلوکارہ نے یہ بھی کہا کہ میرے بیٹے کا بیٹا ، میرے بیٹے کی طرح ہی ہے اس لیے میں نے یہ کہا تھا۔