پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایران ایئر نے مشہد-زاہدان-کوئٹہ پرواز کا آغاز کردیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران ائیر فلائٹ 826 گزشتہ رات کوئٹہ پہنچی، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، ایران کے کونسل جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا کہ ایران ایئر کی پہلی پرواز کا واٹر کینن سلامی سے خیرمقدم کیا گیا، ایران ایئر کی ہفتہ وار پرواز ہر بدھ رات 9:30 بجے کوئٹہ پہنچے گی۔