اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں بلوچستان کے ضلع نوشکی سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی طالبا بی بی درجان نے شرکت کی اور انہوں نے اپنے صوبے کی بھرپور نمائندگی کی۔
بی بی درجان نے بتایا کہ انہیں 2023 میں اُس وقت لیپ ٹاپ ملا جب اُن کا بولان میڈیکل یونیورسٹی میں فزیو تھراپی کی تعلیم کیلیے داخلہ لیا۔
بی بی درجان نے کہا کہ یوتھ لیپ اسکیم سے مجھے 2023 میں لیپ ٹاپ ملا جس کی مدد سے مجھے تعلیمی میدان میں بہت زیادہ مدد ملی، وزیراعظم نے اس بات کو ثابت کردیا کہ صرف تعلیم نہیں بلکہ سازو سامان میسر ہو تو بلوچستان کی بچیاں ہر جگہ نام روشن کرسکتی ہیں۔
بلوچستان کی بی بی درجان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے جب وزیراعظم کی نشست کے قریب جگہ ملی تو میں خود حیران رہ گئی کہ بلوچستان کی بیٹی وزیراعظم کے قریب بیٹھی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم اور حال میں موجود شرکا نے کھڑے ہوکر بی بی درجان کیلیے تالیاں بجائیں جبکہ وہ اسٹیج سے واپس آئیں تو وزیراعظم نے انہیں شاباش دیتے ہوئے اپنی نشست پر بیٹھا دیا۔
وزیراعظم کی جانب سے محبت اور شفقت ملنے پر بی بی درجان فرط جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں۔