کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کی نجکاری کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
	کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ٹوڈ گرین برگ نے میلبرن میں بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ میں بی بی ایل کی نجکاری کے فوائد بیان کیے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے لیگ میں نہ صرف نئی جان پڑے گی بلکہ پلیئرز کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
ٹوڈ گرین برگ کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے دنیا کے بہترین ٹیلنٹ کی خدمات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔
انہوں نے بی بی ایل کی نجکاری سے شائقین اور ویور شپ میں بھی ریکارڈ اضافہ کی توقع ظاہر کی ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں انگلش کرکٹ بورڈ نے دی ہنڈریڈ فرنچائزز کے شیئرز کی فروخت سے ایک بلین ڈالر حاصل کیے تھے۔