آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیس ایک الیکشن مہم کے دوران اسٹیج سے گر پڑے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انتھونی البانیس نیو ساؤتھ ویلز میں مائننگ اینڈ انرجی یونین کانفرنس کے ایک اسٹیج سے گر گئے۔
رپورٹ کے مطابق سینٹر لیفٹ لیبر پارٹی کے رہنما البانیس نیو ساؤتھ ویلز میں منعقدہ مائننگ اینڈ انرجی یونین کانفرنس میں اپنی تقریر کے بعد تصویریں بنوا رہے تھے،کہ پیچھے ہٹنے پر وہ خود کو نہ سنبھال سکے اور نیچے گر گئے۔
گرنے کے بعد آسٹریلیوی وزیر اعظم انتھونی البانیس فوراً اٹھ کھڑے ہوئے، اور وہاں موجود لوگوں کو ہاتھ کے اشارے سے بتایا کہ انہیں کچھ نہیں ہوا ، وہ ٹھیک ہیں، تاہم یہ مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔
زمین کا کوئی کونہ نہ بخشا! ٹرمپ نے غیر آباد جزیرے پر بھی ٹیرف لگا دیا
ویڈیو فوٹیج میں آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز کو ایک تقریب کے دوران اسٹیج سے گرتے ہوئے دکھایا گیا تاہم، جب آسٹریلوی براڈکاسٹنگ کارپوریشن ریڈیو پر ان کا انٹرویو کیا گیا، تو انہوں نے واقعے پر وضاھت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرا صرف ایک پاؤں اسٹیج سے نیچے ہوا تھا، میں اسٹیج سے گرا نہیں تھا۔
امریکا کا دشمن ’روس‘ امریکی ٹیرف سے محفوظ کیوں رہا؟
آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی 3 مئی کو ہونے والے انتخابات کے لیے مہم چلا رہے ہیں، رائے عامہ کے جائزوں میں لیبر پارٹی پیٹر ڈٹن کی قیادت میں لبرل نیشنل اپوزیشن کے ساتھ گہرا تعلق رکھتی ہے۔