مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف اعلان کیا گیا ہے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 7.41 روپے فی یونٹ کم کر دی گئی ہے، جبکہ دوسری طرف ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی قیمت 6 روپے فی یونٹ ہے۔
مزمل اسلم نے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب حکومت صارفین کو بجلی استعمال کرنے پر 1.41 روپے فی یونٹ واپس کرے گی۔
وزیراعظم کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر تاجر برادری میں خوشی کی لہر
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں جب تیل کی قیمت 124 ڈالر فی بیرل تھی، بجلی کی قیمت ٹیکس سمیت 25 روپے فی یونٹ تھی، لیکن آج بجلی کی قیمت 65 روپے فی یونٹ ہے۔
مزمل اسلم نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے قیمتوں میں کمی 25 روپے سے کی ہے یا پھر 65 روپے سے؟