شہر قائد میں پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشنِ بہار میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت اسد کے نام سے کرلی گئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقابلے کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ، متعدد موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کرلی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔