چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ 12 اپریل کو شہری پرامن احتجاج کے لیے نکلیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ جنوری سے اب تک 200 سے زائد شہری ہیوی ٹریفک سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا کہ ایک بار پھر اپیل کی کہ لوگوں سے درخواست کی ہے کہ 12 اپریل کو لوگ سفید پرچم لے کر گھروں سے نکلیں، مہاجروں کی طرح دیگر قوموں کے ساتھ بھی زیادتی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوری سے اب تک 262 لوگ ٹریفک حادثات میں جان سے جاچکے ہیں گزشتہ سال ساڑھے 7 سو لوگ جاں بحق ہوئے، حادثات پر حادثات ہورہے ہیں حکومت نے سرد مہری کا مظاہرہ کیا، جو لوگ جاں بحق ہوئے ان کی تکالیف زیادہ ہیں مجھے بھی گرفتار کیا گیا لیکن ہماری تکلیف کچھ نہیں ہے۔
موٹرسائیکل سوار ایک ایک میٹر سفید کپڑا خرید لیں، آفاق احمد کی شہریوں کو تجویز
آفاق احمد نے شہریوں سے درخواست کی کہ اگر حکومت ہیوی ٹریفک کو روک نہیں رہے تو ہیوی ٹریفک کو ہمیں روکنا ہوگا، میری درخواست کو دہشت گردی کہا گیا اور مقدمہ درج کیا گیا، جو لوگ جاں بحق ہوئے انکی تکالیف کے مقابلے میں میرے تکلیف کچھ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی سی سی ٹی وی دیکھیں تو دل خون کے آنسو روتا ہےم حکومت کی کبھی اسٹریٹ کرائم روکنے میں دلچسپی نظر نہیں آئی۔
چئیر مین مہاجر قومی موومنٹ نے مزید کہا کہ ایجنسیوں کو مطلوب افراد کو زمین کھود کر ڈھونڈ لیا جاتا ہے لیکن اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو کوئی نہیں پکڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بدعنوان ترین حکومت ثابت ہوئی ہے، پنجاب کے وسائل کا رونا رونے والے اپنے پیسوں کا صحیح استعمال کرلیں ۔
کراچی میں گاڑیاں جلنے پر مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد گرفتار
آفاق احمد نے کہا کہ لاہور مین آٹھ ہزار کیمرے لگے ہیں، یہاں ٹریفک پولیس کا ہر ملازم زیادہ سے زیادہ چالان کرنے کی کوشش کرتا ہے، لاہور میں ای چالان کے ذریعے چالان کیا جاتا ہے ، وہ اس شہر کو ادھیڑ کر اپنی جیب بھرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس شہر کے مجرم پیپلز پارٹی ہے، شہر کے وسائل کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں، جان بوجھ کر منصوبوں میں تاخیر سے لاگت کئی گنا بڑھائی جاتی ہے۔
چئیر مین مہاجر قومی موومنٹ کا کہنا تھا کہ کرپشن سے متعلق خبریں بھی نشر کرنے سے روک دی جاتی ہیں کہ اشتہارات روک لئے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر کے لوگ کس سے درخواست کریں؟ شہر میں رینجرز امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے آئی تھی، آج بھی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔
رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کئے گئے آفاق احمد جیل منتقل
آفاق احمد نے سوال کیا کہ کیا رینجرز آج ہیوی ٹریفک کے فٹنس سرٹیفکیٹ چیک نہیں کرسکتی؟
انہوں نے کہا کہ کراچی اس وقت آفت زدہ شہر ہے، چئیر مین مہاجر قومی موومنٹ ، کراچی میں کوئی جنگی حالات نہیں ہیں، اس شہر کے حالات میں کوئی محفوظ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت شہر کے پانی کو بیچ رہے ہیں، مافیا نے اپنے میٹرز لگائے ہوئے ہیں اربوں روپے ماہانہ کمائے جارہے ہیں، پانی مافیا بند کردیں لائنوں میں پانی آسکتا ہے ۔
،چئیر مین مہاجر قومی موومنٹ کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے حصے کا پانی انکو ہی فروخت کیا جاتا ہے، اربوں روپے مالیت کا پانی ماہانہ فروخت کیا جاتا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کا آفاق احمد کی رہائی کا مطالبہ، سندھ حکومت پر کڑی تنقید
آفاق احمد نے کہا کہ ہم نے پرامن اجتجاج کا پلان بنایا تھا، بلوچستان اور کے پی کے میں غیر یقینی صورتحال ہے، بارہ اپریل کو شہری زندہ قوم ثابت کرنے کے لئے باہر نکلیں گے۔
چئیر مین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا کہ پر امن احتجاج کو پیغام سمجھا جائے ، حکومت اور سلامتی کے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ بدعنوان حکومت سے جان چھڑوائیں، ہم ضلع وسطی میں دفتر بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چھ اپریل کو سمن آباد میں دفتر کا افتتاح کررہے ہیں، واٹر ہائیڈرنٹس کے لئے اوقات کار مقرر ہیں لیکن چوبیس گھنٹے چلتے ہیں، واٹر کارپوریشن کی ملی بھگت سے بورنگ کے ساتھ پانی کی لائنوں سے پانی چوری کیا جارہا ہے۔
آفاق احمد نے کہا کہ جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، مرکزی مسلم لیگ سمیت دیگر جماعتوں نے شہر کے مسائل پر آواز اٹھائی ہے، شہر کے مسائل کوئی ایک جماعت حل نہیں کرسکتی ہے۔ اپنی جدوجہد میں مہاجر قومی موومنٹ کے پرچم کے بجائے سفید پرچم لہرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے مسائل کوئی لسانی مسئلہ نہیں ہیں ، تمام جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ مسائل کو سیاسی معاملہ سمجھنے کے بجائے انسانی مسئلہ سمجھیں، بارہ اپریل کو اس شہر کی آواز کو مزید تقویت پہنچائیں گے۔
چئیر مین مہاجر قومی موومنٹ نے کہا کہ مہاجر حقوق کے لئے ملک میں رہتے ہوئے جدوجہد کا قائل ہوں، اس نکتے سے اگر بانی ایم کیو ایم اتفاق کرتے ہیں تو اس کے لئے ان سے بھی حمایت کی درخواست کرتا ہوں۔