نیپرا نے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمیتوں میں کمی کر دی

0 minutes, 0 seconds Read

نیپرا نے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمیتوں میں کمی کردی، قیمتوں میں کمی کے حوالے سے الگ، الگ نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سی ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے جبکہ کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 46 پیسے فی یونٹ سستی ہو گئی۔

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کے الگ الگ نوٹی فکیشنز جاری کردیے گئے، بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف اپریل کے بلوں میں ملے گا۔

کے الیکٹرک کے لیے بجلی جنوری 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی، باقی ملک کے لیے فروری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔

وزیراعظم کا گھریلو صارفین کیلئے 7 روپے 41 پیسے اور صنعتوں کیلئے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ بجلی کمی کا اعلان

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ سستی کردی، بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر تادسمبر 2024کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی۔

بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون2025تک 3ماہ کیلئے ہوگا۔

بجلی صارفین کو کمی سے 56 ارب 38 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سی ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پرفروری میں سماعت کی تھی۔

Similar Posts