گووندا کا پنڈٹ پوجا پاٹ کے 2 لاکھ لیتا ہے، میں کہتی ہوں خود دعا کرائیں؛ سنیتا آہوجا

بالی ووڈ کے اسٹار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے کہا ہے کہ میرے شوہر کے ایک پنڈٹ ہیں جو ہمارے گھر میں پوجا پاٹ کرانے کے 2 لاکھ روپے لیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیتا آہوجا نے یہ انکشاف ایک پوڈ کاسٹ میں کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں گووندا سے کہتی ہوں کہ آپ خود دعا کرائیں وہ قبول بھی ہوں گی۔

سنیتا آہوجا نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے، بندہ اپنے لیے جو دعا مانگ سکتا ہے وہ کوئی اور نہیں کرسکتا اور جو دعا آپ خود مانگیں گے تو وہ قبول ہوتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر میں کوئی عطیہ کرتی ہوں یا کوئی اچھا کام کرتی ہوں تو میں اسے اپنے ہاتھ سے اپنے لیے کرتی ہوں۔

تاہم گووندا کو یہ بیان بالکل پسند نہیں آیا اور انھوں نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنی اہلیہ کے پیغام کو تضحیک آمیز قرار دیدیا۔

اداکار گووندا نے کہا کہ میرے پنڈت ہمارے خاندانی پنڈت ہیں ان کے والد بھی ہمارے پنڈت تھے۔ مجھے سنیتا کے بیان سے دکھ پہنچا ہے۔ میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔

سپر اسٹار گووندا نے اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی دل آزاری پر معذرت کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی 38 سالہ ازدواجی زندگی افواہوں، شکوک اور شبہات کی شکار ہیں۔

متعدد بار جوڑے کے درمیان طلاق کی خبریں آچکی ہیں بلکہ ایک بار سنیتا نے طلاق کے لیے عدالت سے بھی رجوع کیا تھا۔

 

Similar Posts