لاہور، صوبائی وزیر لیبر سے کامیاب مذاکرات کے بعد اساتذہ کا دھرنا ختم

پنجاب کے اساتذہ کے احتجاجی دھرنے کے خاتمے کے بعد، صوبائی وزیر لیبر منشاء اللہ بٹ نے سول سکرٹریٹ میں اساتذہ و ملازمین کے نمائندگان سے مذاکرات کیے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر ہونے والے مذاکرات میں صوبائی وزیر نے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ نے اساتذہ سے کہا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں کل اساتذہ کے نمائندگان ان سے ان کے دفتر میں ملاقات کریں گے۔

وزیر لیبر نے کہا کہ پنجاب حکومت ہمیشہ ملازمین کے مسائل کو اہمیت دیتی ہے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

اساتذہ نے وزیر لیبر کی آمد پر ان کا خیرمقدم کیا اور یقین دہانی پر دھرنا ختم کر دیا۔

Similar Posts