شہر قائد میں کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب ایک ٹریلر کی ٹکر کا افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 30 سالہ عابد جبکہ زخمی بھائی کی شناخت 26 سالہ صابر کے نام سے کی گئی ہے۔
حادثے کے فوراً بعد دونوں بھائیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں عابد کو مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ صابر کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔