پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا

پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کو گرفتار کرلیا  گیا۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کو گرفتار کیا ہے۔

احمد جواد کو پیکا قانون کے تحت جی 13 اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، احمد جواد کو عدالت سے ضمانت  قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

Similar Posts