نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رومیسہ خان نے بتایا کہ اداکاری کے میدان میں آنے سے قبل وہ طلبا کو ٹیوشن پڑھاتی تھیں تاکہ نیا آئی فون خرید سکیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ اُس وقت ان کی عمر صرف 17 سال تھی اور وہ آٹھویں جماعت کے لڑکوں کو پڑھاتی تھیں۔
رومیسہ خان نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل انہی طلبا میں سے ایک نے انہیں پیغام بھیجا اور کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتا ہے اور اس کےلیے اپنی والدہ کو رشتے کے لیے گھر بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اداکارہ کے مطابق یہ پیغام پڑھ کر وہ مسکرا دیں کیونکہ اس واقعے نے انہیں یہ احساس دلایا کہ وہ اپنے شاگردوں سے عمر میں زیادہ بڑی نہیں تھیں۔ اسی لیے انہوں نے اس پیشکش کو ہنسی مذاق میں ٹال دیا۔
واضح رہے کہ رومیسہ خان نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ٹک ٹاک سے کیا تھا، جہاں ان کی مقبولیت نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔ بعدازاں انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری سے ناظرین کو متاثر کیا۔