ماڑی پور گریکس بلال جمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں شیر خوار بچی جاں بحق جبکہ متوفیہ کے والدین اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایدھی کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور بچی کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا جہاں متوفیہ کی شناخت 15 ماہ زونیشہ فاطمہ دختر شایان کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں متوفیہ کا والد 25 سالہ شایان ، والدہ 22 سالہ حریبہ اور 21 سالہ نمرا زوجہ رضوان کے نام سے کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ رکشا الٹنے کی وجہ سے پیش آیا تھا جبکہ پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔