شمالی وزیرستان میں مسافر وین الٹنے سے 14 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں پیش آیا، تیز رفتار مسافر وین کے الٹنے کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد شادی کی تقریب میں جارہے تھے۔
پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔