سنگا کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی لیاری فٹبال اکیڈمی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی۔
تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں جاری ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کے بوائز انڈر16 سیمی فائنل میں لیاری فٹبال اکیڈمی نے انڈونیشیا کی مضبوط ٹیم ٹاپ ٹینگ ایبولا کو 0-1 سے شکست دے کر ٹائٹل پر نظریں جمالیں۔
سیمی فائنل میں فتح پاکر سلور میڈل یقینی بنانے والی لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم اب گولڈ میڈل کے لیے مقابلہ کرے گی۔
سیمی فائنل میں مضبوط حریف ٹیم کے خلاف کامیابی لیاری سے تعلق رکھنے والے نو عمر کھلاڑیوں کی انتھک محنت، عمدہ ٹیم ورک کے ساتھ کوچنگ اسٹاف طارق تاج اور زبیر فیض کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ رہی۔