پاکستان کیخلاف میچ سے قبل، نیدرلینڈز کے اوپنر کا بڑا بیان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف ایک میچ سے ایک روز قبل نیدرلینڈز کے اوپنر میکس او ڈاؤڈ کا کہنا ہے کہ اگر نیدرلینڈز کی ورلڈ کپ میں کارکردگی دیکھی جائے تو آپ کو ہمیشہ اپ سیٹ دِکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ نیدرلینڈز کوئی ایسی ٹیم رہی ہے جس نے ورلڈ کپ میں تسلسل کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہو۔ اب ٹیم کے بہت سے کھلاڑی کیریئر کے ایسے مقام پر ہیں جہاں انہوں نے بہت بین الاقوامی کرکٹ کھیل کی ہے۔ وہ دنیا میں بہترین ٹیمیوں کے خلاف کھیل چکے ہیں۔ ان ہیں لگتا ہے کہ وہ اتنے ہی تیار ہیں جتنے ہمیشہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بہت اچھی ٹیم ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ نیدرلینڈز کے لیے میچ مشکل ہوگا۔ ٹیم کو میدان میں جا کر اپنے کھیل اور ٹریننگ پر بھروسہ کرنا ہوگا۔

Similar Posts