قصور، پولیس کی بڑی کارروائی، ایک کروڑ مالیت کی وائیٹ کرسٹل ہیروئن برآمد، 7 ملزمان گرفتار

ڈی پی او محمد عیسیٰ خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او بی ڈویژن محمد اسلم بھٹی کی سربراہی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان سمیت مجموعی طور پر 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ روپے مالیت کی وائیٹ کرسٹل ہیروئن، 50 لاکھ روپے مالیت کا جدید ڈرون، اور 28 لاکھ روپے مالیت کی 14 بیٹریاں برآمد کی گئیں۔

کارروائی کے دوران رمضان عرف جانی، عرفان سکنہ روہیوال اور ایاز سکنہ ماڈل ٹاؤن لاہور کو منشیات سمیت بائی پاس کے قریب خصوصی ناکہ بندی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بدنام زمانہ اسمگلر ہیں جو سرحدی علاقوں میں منشیات کی سپلائی کرتے تھے۔ ان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

اسی کارروائی کے دوران پولیس نے ولایتی شراب فروشی میں ملوث 4 ملزمان عرفان، لطیف، شاداب اور شاہزیب کو بھی گرفتار کیا۔

ان کے قبضے سے 95 بوتلیں ولایتی شراب برآمد کی گئیں اور ان کے خلاف بھی علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

Similar Posts