کھٹیاں خاص کے علاقے میں طویل بیماری اور سخت معاشی تنگی سے پریشان شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
قبر کوٹ کا رہائشی خلیل عرف بلا ڈوگر گزشتہ کئی عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھا، جبکہ معاشی تنگی کی وجہ سے اپنی بیماری کا علاج کرانے سے قاصر تھا۔
خلیل نے صورتحال سے تنگ آ کر اپنے گھر میں ہی گندم کی فصل میں استعمال ہونے والی زہریلی گولیاں کھا کر ہمیشہ کے لیے ابدی نیند سو گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
تھانہ کھٹیاں کی پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔