ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے 17 کروڑ روپے کے بزنس فراڈ کیس میں گرفتار چینی باشندے کی ضمانت منظور کرلی۔
تھانہ وارث خان پولیس نے ملزم ین جن فو کو 20 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا جس پر بزنس کے لین دین میں 17 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام تھا۔
عدالت نے قرار دیا کہ لین دین کے حوالے سے کوئی چیک یا اشٹام پیپر موجود نہیں، صرف زبانی الزام کی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔
جسٹس صداقت علی خان نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔