بنوں میں ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا

بنوں میں ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس ایس ایچ او تھانہ ہوید نے کہا کہ شعبہ تفتیش کے اہلکار الیاس کو علاقہ ہوید میں نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب ڈی آئی خان جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی، ایف آئی آر سینئر سول جج کی رپورٹ پر کینٹ پولیس نے درج کی۔

ایف آئی آر جوڈیشل کمپلیکس میں ڈیوٹی پر مامور 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کی گئی، گزشتہ روز ڈیرہ جوڈیشل کمپلیکس میں 2 گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق جودیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے غفلت کا مظاہرہ کیا تھا۔

Similar Posts