لاہور، گلبرگ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نقب زن کو گرفتار کر لیا

گلبرگ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک متحرک نقب زن ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کے مطابق ملزم کو رات کے وقت الحفیظ ٹاور میں واقع ایک دوکان پر چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، ملزم نے دو گھنٹے تک دوکان میں واردات کی اور مختلف اشیاء چوری کیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم چند روز سے دوکان کی ریکی کر رہا تھا اور موقع پاکر واردات کر کے فرار ہو گیا۔

پولیس نے تفتیش کے دوران ملزم سے 8 چوری شدہ موبائل فونز اور 1 لاکھ روپے کی نقدی برآمد کی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن سیدہ شہربانو نقوی نے ملزم ظفر کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس قسم کے جرائم میں ملوث افراد کو کسی صورت میں نہیں چھوڑا جائے گا۔

Similar Posts