کراچی میں اسٹیل ملز موڑ کے قریب ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا ، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
کراچی میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ نہ رک سکا، اسٹیل ملز موڑ پر بے لگام ٹریلر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی۔
پولیس حکام کے مطابق اسٹیل ملز کے موڑ کے قریب ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کر فرار ہوگیا، پولیس نے لاش اسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔