کراچی میں سیکیورٹی الرٹ سے متعلق نوٹیفکیشن پر سندھ حکومت کا وضاحتی بیان

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں سیکیورٹی الرٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے نوٹیفکیشن پر وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش بم دھماکے کے بعد سوشل میڈیا پر کراچی میں سیکیورٹی الرٹ سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔

خودکش بم دھماکے میں کم سے کم 12 افراد شہید اور 30 زخمی ہوگئے تھے۔

حکومت سندھ نے جعلی نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے جعلی سیکیورٹی الرٹ کو گمراہ کن قرار دے دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی الرٹ جعلی ہے، تمام سرکاری سیکیورٹی ایڈوائزریز صرف محکمہ داخلہ کے مجاز ذرائع سے جاری ہوتی ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے عوام اور میڈیا سے غیر تصدیق شدہ پیغامات شیئر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

Similar Posts