قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد آئینی عدالت کے سربرہ جسٹس امین الدین خان اور 6 دیگر ججز آج حلف اٹھائیں گے۔
آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقریب حلف برداری کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کیے گئے۔
آئینی عدالت کے چھ ججز اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلف اٹھائیں گے اور آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سے حلف لیں گے۔ حلف برداری تقریب کے لیے ممکنہ وقت 11 بجے کا مقرر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے اور صدر آصف علی زرداری آئینی عدالت کے سربراہ سے حلف لیں گے۔