رپورٹ کے مطابق ضلع بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقے تختی خیل/ ہوید میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کی موجودگی پر ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کامیاب آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران پولیس کو عوام کی بھر پور امداد حاصل رہی، ریجنل پولیس افسر بنوں سجاد خان کی براہ راست نگرانی میں آپریشن جاری رہا۔
کامیاب آپریشن میں اب تک 5 خوارج ہلاک کردیے گئے جب کہ پولیس اہلکار محفوظ رہے،
اہل علاقہ نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد پولیس کے شانہ بشانہ موجود، مٹی کے امن کیلئے خیبرپختونخواہ پولیس کے غیور جوانوں کے ساتھ ہیں۔
ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور عوام الناس کی حفاظت کیلئے خیبرپختونخوا پولیس کے جوان ہر دم تیار ہیں۔
آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی/بنوں پولیس کو شاباش دی۔