اسرائیل سے غزہ کے فلسطینیوں کو اپنے مزید 15 پیاروں کی مسخ شدہ لاشیں موصول

غزہ کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 73 سالہ اسرائیلی یرغمالی مینی گوڈارڈ کی باقیات کے بدلے آج مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے 73 سالہ اسرائیلی یرغمالی کی باقیات جمعرات کے روز اسرائیل کے حوالے کی تھیں۔

جس کے بدلے میں اسرائیلی حکومت نے 15 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کی وزارتِ صحت کو ریڈکراس کے ذریعے بھیجی ہیں۔

اس طرح غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل سے بھیجی گئی فلسطینیوں کی لاشوں کی مجموعی تعداد 330 ہوگئی۔

جن میں سے صرف 97 کی شناخت کی جا سکی ہے کیوں کہ یہ لاشیں انتہائی بوسیدہ حالت میں اور تشدد زدہ ہونے کے باعث ناقابل شناخت ہیں۔

یاد رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 10 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کو 25  یرغمالیوں کی باقیات واپس مل چکی ہیں جبکہ مزید 3 لاشیں ابھی حماس کے قبضے میں ہیں۔

باقی ماندہ ان تین لاشوں کو بھی جنگ بندی معاہدے کے تحت جلد واپس کیا جائے گا تاہم ابھی اس کا وقت نہیں بتایا گیا۔

علاوہ ازیں حماس 20 تمام زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو بھی اسرائیل کے حوالے کرچکا ہے۔

معاہدے کے تحت ہر ایک اسرائیلی یرغمالی یا اس کی باقیات کے بدلے اسرائیل 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کرتا ہے۔

 

Similar Posts