والدہ مصطفٰی عامر کا کہنا ہے کہ شیراز گواہ بننا چاہ رہا ہے، وہ جرم میں برابر کا شریک ہے، ایس ایس پی شعیب میمن کا کہنا ہے کہ ساحر کے پاس سے ویڈ کا پیکنگ مٹیریل بھی ملا، شیراز ڈرگ چین کا حصہ نہیں ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفٰی عامر کی والدہ نے کہا کہ مصطفی قتل کیس کی تحقیقات تقریبا مکمل ہوچکی ہے، شیراز گواہ بننا چاہ رہا ہے، شیراز گواہ نہیں بلکہ جرم می برابر کا شریک ہے۔
والدہ مصطفی عامر نے کہا کہ یہ کیس اور اینڈ شٹ کیس ہے، میرا معاملہ صرف مصطفی کے قتل تک کا ہے، مصطفی کی گاڑی میرے نام پر رجسٹر ہے۔
والدہ نے بتایا کہ مصطفی کا فون نان پی ٹی اے تھا، مصطفی کی کسی سے دشمنی نہیں تھی، مصطفی کی ارمغان سے بنتی نہیں تھی، مصطفی کی ارمغان سے لگتی تھی۔
مصطفی قتل کیس: ملزم ارمغان نے جعلسازی اور کرپٹو کرنسی کے کام کا اعتراف کرلیا
مصطفی عامر اغوا اور قتل کیس کی تفتیش کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی شعیب میمن نے کہا کہ مخبروں نے ہماری مدد کی، ساحر کے پاس سے ویڈ کا پیکنگ مٹیریل بھی ملا، شیراز ڈرگ چین کا حصہ نہیں ہے۔
شعیب میمن نے بتایا کہ شیراز ارمغان کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کررہا تھا، انٹیلی جنس ذرائع نے ہمیں 4 گروپوں کا بتایا ہے، ارمغان اور ساحر گروپ تو بے نقاب ہوگئے، 2 مزید گروپوں کے نام ابھی پوشیدہ رکھ رہے ہیں۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ان گروپوں کے خلاف کارروائی سے ویڈ نیٹ ورک ختم ہو جائے گا۔