کولکتہ ٹیسٹ، 2 دن میں 27 وکٹیں گرگئیں، سابق کرکٹرز نے پچ کو خوفناک قرار دے دیا

کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں جاری بھارت اور جنوبی افریقا کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کی پچ پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ میچ کے پہلے دو دنوں میں ہی 27 وکٹیں گرنے پر سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پچ کو خوفناک قرار دے دیا۔

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ غیرہموار اور خطرناک باؤنس سے بیٹرز کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس طرح کی غیرمعیاری پچ پر ٹیسٹ کرکٹ ایک مذاق ہے۔

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ایڈن گارڈن کی پچ کو انتہائی خوفناک قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا بھی پچ پر تنقید کرنے میں پیچھے نہیں رہا۔ میڈیا بھی تین روز میں ہی ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تنقید کی جارہی ہے۔

Similar Posts