اینی میشن ڈائریکٹر تاتسویا ناگامینے 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

معروف جاپانی اینی میشن ڈائریکٹر تاتسویا ناگامینے 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تاتسویا ناگامینے کو ٹوئی اینی میشن کے سب سے قابل اور تخلیقی ڈائریکٹرز میں شمار کیا جاتا تھا، ’’ون پیس فلم: زیڈ‘‘، ’’ڈریگن بال سوپر: بُرولی‘‘ اور ’’ون پیس‘‘ کے مشہور ’’وانو آرک‘‘ کی شاندار ہدایتکاری کے باعث انہیں عالمی سطح پر خاص شہرت حاصل تھی۔

 تاتسویا ناگامینے 20 اگست کو ایک نامعلوم بیماری کے باعث دنیا سے رخصت ہوئے جس کی تصدیق ان کے خاندان نے 14 نومبر کو ان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کی۔

خاندان نے بتایا کہ ناگامینے گزشتہ سال سے زیرِ علاج تھے اور ان کی آخری رسومات قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں خاموشی سے انجام دی گئیں۔

13 نومبر کو ٹوئی اینی میشن میں ایک نجی یادگاری تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں ان کے ساتھیوں اور اسٹوڈیو نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Similar Posts