اسلام آباد پولیس کے 5 اہلکار برطرف

اسلام آباد پولیس کے پانچ اہلکاروں کو اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے پر سخت سزا دے دی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی پولیس کے پانچ اہلکاروں کواختیارات سے تجاوز کرنے اورڈیوٹی میں غفلت پر ملازمتوں سے برطرف کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے لیڈی کانسٹیبل سمیت پانچ اہلکاروں کوملازمتوں سے برطرف کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطرف ہونے والے ملازمین میں کانسٹیبل اسد علی ، کانسٹیبل صدام حسین ،کانسٹیبل سلیم ، لیڈی کانسٹیبل ماریہ جمیل اور کانسٹیبل دانیال شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکاروں کے خلاف شکایات موصول ہوئیں تھیں جس کے بعد انکوائری کی گئی اور قصور وار ہونے پر سخت سزا دی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دوران ڈیوٹی اختیارات کا ناجائز استعمال یا ڈیوٹی میں کسی بھی اہلکار کی غفلت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور مرتکب اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے گی۔

Similar Posts