وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر کے شہر ہاڑی گہل باغ میں دانش اسکول کاسنگ بنیادرکھ دیا۔
دانش اسکول باغ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ تو اپنی ہر تقریر میں پاکستان کی تعریف کرتے ہیں اور وہ ہر تقریر میں کہتے ہیں کہ 7 نئے جہاز گرائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ائیر فورس اور بری فوج نے 4 روز میں بھارت کی فوج کو گھٹنےکے بل گرایا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے 7 جہاز گرانے کا بارہا ذکر کیا جب کہ شاہینوں کی کارکردگی نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ 4 دن کی جنگ میں پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تپھڑ رسید کیا، یہ اللہ کے فضل و کرم اور فیلڈ مارشل کی شاندار اور بلاخوف قیادت کی بدولت ممکن ہوا، فیلڈ مارشل کی شادنار قیادت، امنہوں نے بلا خوف میرے ساتھ مشاورت کرکے بھرپور فیصلے کیے، افواج پاکستان کی دلیری اور فتوحات کے باعث پاکستان کا دنیا میں وقار بلند ہوا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے عزت سے نوازا، پاک-بھارت جنگ میں بری افواج نے الفتح میزائل داغے، افواج پاکستان کی دلیری اور فتوحات کے باعث پاکستان کا دنیا میں وقار بلند ہوا ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دانش گاہ کا سفر ہم نے پنجاب سے شروع کیا تھا، یہ دانش گاہیں پورے ملک میں تعمیروترقی کے ذریعے پھیل رہی ہیں، بھمبر میں دانش اسکول کا 35 فیصد کام مکمل ہوچکا، دانش اسکول کا دائرہ کار وادی نیلم تک پھیل جائے گا۔
وفاقی وزیرامیرمقام نے تقریب سے خطاب میں کہا وزیراعظم ملک کے کونے کونے میں دانش اسکول کاخواب پوراکررہےہیں۔ دانش اسکولوں کایہ اقدام تاریخ کاحصہ بنے گا۔
وزیراعظم آزاد کشمیرفیصل راٹھورنے کہا پورے پاکستان میں دانش اسکولوں کاسلسلہ بڑھانےمیں وزیراعظم شہبازشریف کاکردارقابل ستائش ہے۔ دانش اسکول وزیراعظم کی علم دوستی کاواضح ثبوت ہے۔