لاہور، 6 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا اوباش گرفتار

شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم عثمان بچے کو ورغلا کر اپنے ساتھ چھت پر لے گیا تھا تاہم شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت کارروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال  کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔

Similar Posts