بھارتی ٹیسٹ کپتان شبھمن کی انجری سے متعلق بڑی خبر!

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے ٹیسٹ کپتان شبھمن گِل کی جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دے دی۔

بیٹنگ کوچ سِتانشو کوٹک نے بتایا کہ شبھمن گِل کا جمعے کو فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ان کی دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت کا فیصلہ فزیو کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کپتان تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔ وہ ٹیم میں شامل ہونے کے لیے فٹ ہوگئے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ جمعے کی شام فزیو اور ڈاکٹر کریں گے۔ اگر ان کی فٹنس میں زرا سا بھی شبہ ہوا تو وہ یقیناً ایک اور میچ میں آرام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شبھمن گِل جیسے کھلاڑی کی کمی کوئی بھی ٹیم محسوس کرے گی۔

واضح رہے شبھمن گِل کو کولکتہ میں کھیلے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں گردن کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد وہ پورے میچ سے باہر ہوگئے تھے۔

Similar Posts