علی ظفر اور علی حیدر کا شہرہ آفاق گانا 3.0 ورژن میں ریلیز کرنے کا فیصلہ

پاکستانی گلوکار علی ظفر اور علی حیدر نے شہرہ آفاق گانا ’ظالم نظروں سے‘ نئے اور جدید انداز سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

معروف گلوکار و اداکار اور میوزک کمپوزر علی ظفر اور سنگر علی حیدر کا یہ گانا 3.0 ورژن میں کل ریلیز کیا جائے گا جس کا ایک مختصر ٹیژر جاری کردیا گیا ہے۔ 

اس ٹیژر کے بعد مداحوں اور شائقینِ موسیقی اب اس شہرہ آفاق گانے کو نئے انداز سے دیکھنے کیلیے بے تاب ہیں۔

یاد رہے کہ علی حیدر نے اس گانے کو بھی ری میک کیا جس کے بعد وہ شہرت کی سیڑھیاں چڑھتے چلے گئے تھے، ویسے تو انہوں نے چند سال قبل موسیقی سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب وہ نئے انداز کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔

علی ظفر کا شمار اُن کمپوزرز میں ہوتا ہے جنہوں نے پرانے گانوں کی نئی دھن اور اسے شاندار انداز سے تیار کر کے پیش کیا جس کو شائقین موسیقی نے بہت پسند کیا ہے۔

علی ظفر اس سے قبل ’الے، لڑشا پیخاور، بالو بتیاں، لیلیٰ او لیلیٰ سمیت دیگر گانوں کی دھنوں کو دوبارہ سے ترتیب دے کر پیش کرچکے ہیں جن کو مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔

 

Zaalim Nazro sey teaser is finally out! @ali_zafar and @alihaiderofficialpage are bringing an amazing revival tomorrow. Buckle up! This one’s going to dominate your playlists.

Similar Posts