پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کیلیے پاکستانی ہاکی ٹیم دورہ اسپین سے دستبردار

پاکستانی ہاکی ٹیم  پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کے لیے دورہ اسپین سے دستبردار ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور اسپین کے درمیان میچز 29 اور 30 نومبر کو طے تھے۔ پی ایچ ایف حکام نے باقاعدہ طورپر اسپین ہاکی حکام کو معذرت کا خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپین کے ویزے کے لیے وقت کی کمی کی وجہ سے اب براہ راست ارجنٹائن جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے ارجنٹائن کے لیے ویزا درخواستیں جمع کروادیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم کا کیمپ 24 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔

طاہر زمان پرو ہاکی لیگ میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پروہاکی لیگ کے مجوزہ پلان کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم  کی 2 دسمبر کو ارجنٹائن روانگی کا امکان ہے۔

پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کے میچز ارجنٹائن اور ہالینڈ کے خلاف شیڈول ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم پہلا میچ 10 دسمبر کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم کو 15 دسمبر تک ہالینڈ اور ارجنٹائن خلاف 2،2 میچز کھیلنے ہیں۔

Similar Posts