دبئی ائیر شو میں طیارہ تباہ، بھارتی غرور اور دفاعی تیاری خاک میں مل گئی

دبئی ائیر شو میں بھارتی جنگی طیارے تیجس کی تباہی سے بھارت کا گھمنڈ خاک میں مل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  دبئی ایئر شو میں تیجس کے گر کر تباہ ہونے سے بھارت کے خود ساختہ ’’آتم نربھرتا‘‘ کے دعوے عالمی سطح پر زمین بوس ہوگئے۔

کئی دہائیوں سے بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے دعوے، سیاسی نمائش اور میڈیا کے ذریعے بنائے گئے تاثر چند سیکنڈ میں طیارے کے ساتھ ساتھ زمین پر آگرے۔

83 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کو جس تبدیلی کا ذریعہ قرار دیا جاتا تھا، وہ آخرکار رن وے پر بکھرے ہوئے ملبے کی صورت میں نظر آیا، یہ حادثہ صرف ایک طیارے کا نہیں بلکہ بھارتی مسلح افواج اور اُن کے نظام میں موجود گہرے زوال اور پستی کو پوری دنیا کے سامنے لے آیا۔

جس چیز کو بھارت ’’مقامی صلاحیت‘‘ کا ثبوت بنا کر پیش کرتا رہا، اس نے درحقیقت ادارہ جاتی کمزوریوں کو ظاہر کر دیا۔

امریکی کانگریس کی رپورٹ پہلے ہی ہندوستانی دفاعی خریداری میں کرپشن، عدم شفافیت اور سیاسی مداخلت کی نشاندہی کر چکی تھی اور اب یہ حادثہ ان خدشات کی عملی تصویر بن کر سامنے آیا۔

پرواز سے قبل گردش کرنے والی تصویروں میں لیکیج اور ساختی کمزوری واضح تھے، اس کے باوجود حکام نے تشہیری فائدے کے لیے طیارہ اڑانے کا فیصلہ کیا، نظر آنے والے تکنیکی نقائص کے باوجود طیارہ اڑانا اس ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے جو بیوروکریٹک تکبر اور اس نظام سے تشکیل پاتی ہے جہاں تاثر، حقیقت سے زیادہ اہم سمجھا جاتا ہے۔

دبئی ایئر شو میں بھارت اپنی فوجی ’’نشاۃ ثانیہ‘‘ دکھانا چاہتا تھا لیکن جو کچھ سامنے آیا وہ اس کے فیصلہ سازی، انجینئرگ چین اور کمانڈ ڈھانچے میں سرایت کر چکی خرابیوں کا اظہار تھا۔ تیجس کا یہ حادثہ ایک واضح یاد دہانی ہے کہ کوئی بھی بیانیہ سازی، میڈیا ہائپ یا تشہیری مہم اُس نظام کی حقیقت نہیں چھپا سکتی جو اندر سے بوسیدہ ہو چکا ہو۔

Similar Posts