وویک اوبرائے نے 16 سال کی عمر میں 1 کروڑ کیسے کمائے؟ حیران کن انکشاف

معروف بالی ووڈ اداکار اور بزنس مین وویک اوبرائے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 15 سال کی عمر میں مالی طور پر خود مختار ہو گئے تھے اور 16 سال کی عمر تک اپنی محنت سے اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے اپنا پہلا ایک کروڑ روپے کما چکے تھے۔

ایک انٹرویو میں وویک نے بتایا کہ ان کے خاندان کے پاس تقسیم سے پہلے بہت جائیداد تھی لیکن سب کھو جانے کے بعد انہیں اپنی زندگی خود بنانا پڑی، اسی تجربے نے انہیں پیسہ کمانے کی اہمیت سمجھائی۔

وویک نے 19 سال کی عمر میں پہلا کاروبار شروع کیا جس سے وہ 12 کروڑ روپے اکٹھے کرنے میں کامیاب ہوئے، حالانکہ ان کی اپنی سرمایہ کاری صرف 20–25 لاکھ تھی۔ آج وہ فن ٹیک، ایڈٹیک، لائب ہیرے، سڑک امدادی سروس اور انفرا کنسلٹنسی سمیت مختلف شعبوں میں کامیاب کاروبار چلا رہے ہیں۔

فلموں کے ساتھ وہ روزانہ تقریباً 16 گھنٹے کام کرتے ہیں اور اپنا فارغ وقت بھی بزنس کو دیتے ہیں۔ دبئی منتقل ہونے کے بعد انہیں بیرون ملک مقیم بھارتیوں کے ملکی ترقی میں کردار کا اندازہ ہوا۔ ان کے مطابق این آر آئیز ہر سال 136 بلین ڈالرز بھارت بھیجتے ہیں۔

اپنے مبینہ 1200 کروڑ روپے اثاثوں پر وویک کا کہنا ہے کہ اصل دولت اہم نہیں، ایک گھر اور ایک پسندیدہ کار کافی ہے، خدا نے اتنا دیا ہے کہ آنے والی نسلوں کی بھی کفالت ہو جائے گی۔

Similar Posts