بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 37 سالہ معروف گلوکار کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ٹرک میں جاکر گھسی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
اہل خانہ کے مطابق گلوکار کام سے واپس گھر آرہے تھے اور اس دوران تیز رفتاری کے باعث اُن کی گاڑی ٹرک سے جاکر اتنی شدت سے ٹکرائی کہ وہ موقع پر تباہ ہوگئی جبکہ گلوکار کی لاش بھی ناقابل شناخت تھی۔
پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کیلیے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ اہل خانہ نے بھی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ پولیس کے مطابق اسپتال میں ضابطے کی کارروائی کے دوران گلوکار کی شناخت دستاویز کی مدد سے ممکن ہوئی۔
گلوکار کی اچانک موت پر انڈسٹری اور اُن کے مداح صدمے سے دو چار ہیں، انہوں نے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی جبکہ سدھو کو اُن کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہرمن سدھو کا شمار بھارتی پنجاب کے معروف گلوکاروں میں ہوتا تھا، انہیں پیر یا پیار گانے سے شہرت ملی۔
گلوکار کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ ہرمن سدھو کی تخلیقی صلاحیتوں کے مالک اور وہ محنت کرتے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے کم عمری میں ہی انڈسٹری میں اپنا نام بنالیا تھا۔