وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی الیکشن کمیشن سے ملنے والے نوٹس کو کور کرنے کے لیے مریم نواز پر الزام لگا رہے ہیں۔
سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے لاہور سمیت کسی ایسے شہر میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا جہاں ضمنی الیکشن ہو رہے ہوں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتاً جھوٹ بولتے ہیں، وہ خود سرکاری افسران کو کل کا سورج نہ دیکھنے کی دھمکیاں لگاتے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سہیل آفریدی خود شہر ناز کی انتخابی مہم چلانے پہنچے، مریم نواز نے کسی لیگی امیدوار کی انتخابی مہم نہیں چلائی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی خدمت کے ریکارڈ 90 سے زیادہ پروجیکٹ کسی ضمنی الیکشن کے محتاج نہیں، پنجاب کے عوام خود مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ووٹ دیتے ہیں۔