پنجاب یونیورسٹی نے 16 سال بعد آل پاکستان باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ جیت لی

پنجاب یونیورسٹی نے آل  پاکستان ایچ ای سی یونیورسٹی باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

پنجاب یونیورسٹی نے 16 سال بعد  92 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ یونیورسٹی آف لاہور نے 72 پوائنٹس کے ساتھ کی دوسری پوزیشن اور یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کا 70 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر رہا۔

پی یو کے ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر شبیر سرور نے کہا کہ یہ پنجاب یونیورسٹی کی باڈی بلڈنگ ٹیم کی تاریخی فتح ہے کیونکہ 16 سال بعد پی یو نے ایچ ای سی چیمپیئن شپ 2025-26 میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ وی سی ڈاکٹر محمد علی کی کھیل دوستانہ پالیسیاں اور ہماری ٹیم کے منیجر ندیم منیر، ٹیم کوچ اور کھلاڑیوں کی انتھک محنت ہے، پچھلے سال پی یو چوتھی پوزیشن پر تھا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور عہدیداروں سے ملاقات کی جو فتح منانے کے لیے ڈھول لیکر وی سی آفس پہنچ گئے۔  وی سی ڈاکٹر محمد علی نے اس تاریخی فتح پر ٹیم اور عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔

Similar Posts