کراچی، کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، باپ بیٹا شدید زخمی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں زخمی ڈاکو گرفتار

شہر قائد کے علاقے کورنگی ضیا کالونی میں گھر پر ڈاکوؤں کے حملے کے دوران ایک باپ اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔

چھیپا حکام کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

زخمی ہونے والے باپ، بیٹے اور گرفتار ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Similar Posts