رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان شاہینز آج بنگلادیش اے کے مدمقابل ہوں گے
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان شاہینز آج دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش اے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اہم مقابلہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان شاہینز کی نظریں بنگلادیش اے کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرنے پر مرکوز ہوں گی، جہاں ان کا مقابلہ پہلے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سری لنکا اے سے ہوگا۔
ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے بھارت اے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ اس ناکامی کے بعد بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کے لیے 318 رنز کا ہدف دیا تھا جو سری لنکا نے 42 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اب دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے درمیان مقابلے کا فاتح فائنل میں سری لنکا اے کا سامنا کرے گا، جہاں ٹورنامنٹ کی ٹرافی کے لیے فیصلہ کن معرکہ ہوگا۔