پہلگام واقعہ سیکیورٹی ناکامی ہے، پاکستان سے جنگ کی کوئی ضرورت نہیں، سدارامیا

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت کے وزیراعلٰی کرناٹک کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ سیکیورٹی ناکامی ہے، پاکستان سے جنگ کی کوئی ضرورت نہیں۔ جنگ مخالف بیان پر بی جے پی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ کرناٹک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

بھارت کے ریاستی حکمرانوں نے بھی مودی کی پالیسی کو مسترد کر دیا ہے، بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے حق میں نہیں ہیں، پہلگام واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی ہے۔

مودی کی پالیسی پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سدارامیا کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر پاکستان کے ساتھ جنگ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنگ مخالف بیان دینے پر بی جے پی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ کرناٹک سدار امیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مودی حکومت مذہبی کارڈ کھیلنا بند کرے، بھارتی عوام کا مطالبہ

دوسری جانب بھارتی عوام نے مودی حکومت کی مذہبی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب کو سیاست کا حصہ بنانا بند کیا جائے۔ عوامی سطح پر ہونے والے مختلف ردعمل میں سوال اٹھایا گیا کہ ”کیا کشمیریوں نے زخمیوں کی مدد مذہب دیکھ کر کی؟“

بھارتی عوام نے اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی اور واضح کیا کہ مودی حکومت کو مذہب کو سیاست میں دخل اندازی کے لیے استعمال کرنے کا حق نہیں ہے۔

ہندؤوں نے اپنی آواز اٹھاتے ہوئے مودی حکومت کے غیر منطقی فیصلوں کو چیلنج کیا اور کہا کہ وہ اس نوعیت کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں جو بھارت میں فرقہ واریت کو ہوا دیتی ہیں۔

بھارتی حکومت عوام کے تحفظ میں ناکام

بھارتی حکومت عوام کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اس ناکامی کا مظاہرہ پہلگام میں ہونے والے حالیہ حملے کے بعد واضح طور پر دیکھنے کو ملا۔ بھارتی شہریوں نے سوال اٹھایا کہ بی ایس ایف اور پولیس آخرکار عوام کو بچانے کے لیے پہلگام کیوں نہ پہنچیں؟

بھارتی حکومت اور بی ایس ایف کی ناکامی نے عوام میں غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔ بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ بحث اس بات پر ہونی چاہیے کہ دہشت گرد پہلگام تک کیسے پہنچے؟

Similar Posts