اے ٹی پی چیلنجر ٹینس: پاکستان کے محمد شعیب کو شکست

پاکستا ن میں پہلی مرتبہ اے ٹی پی چیلنجر ٹینس کپ کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یوکرین کے ویدم ارسو نے پاکستان کے محمد شعیب کو 6-3، 6-7 اور 6-3 سے شکست دی۔

جمہوریہ چیک کے ڈومنیک پالان  نے ترکیہ کےالپ ہوروز کے خلاف 6-3 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی جبکہ اٹلی کے لیونارڈو بوریلی نے آسٹریلیا کےلارنس بٹالجین کو 7-6 اور 6-1 سے شکست دی۔

مقابلوں کے سیمی فائنلز اور فائنل پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔

Similar Posts