تفصیلات کے مطابق ملاقات میں برمی مسلمانوں کے لیگل اسٹیس کے دیرینہ مسئلے کو حل کئے جانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ سعودی وزیر داخلہ نے برمی مسلمانوں کے ایشو کے حل پر پاکستانی ہم منصب محسن نقوی سے اظہار تشکر کیا۔
سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے پاکستان میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملے میں شہید اہلکاروں کی فیملیز سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔
علاوہ ازیں ملاقات میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ورکنگ گروپ کی میٹنگ اگلے ماہ منعقد کرانے کا فیصلہ ہوا۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہر پاکستانی کا دوسرا گھر ہے اور ہمیں سعودی عرب کے ساتھ پائیدار تعلقات پر فخر ہے۔