دھرمیندر نے اپنے آخری ویڈیو پیغام میں کیا کہا تھا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال کے بعد ان کا آخری ویڈیو پیغام ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

89 سالہ دھرمیندر پیر کے روز ممبئی میں انتقال کرگئے تھے، انہیں سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

وائرل ہونے والا ویڈیو پیغام انہوں نے 2 اکتوبر کو ہندؤں کے مذہبی تہوار دسہرہ کے موقع پر شیئر کیا تھا۔

 اس ویڈیو پیغام میں دھرمیندر اپنے مداحوں کو تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے صحت، خوشی اور نیکی کی تلقین کرتے نظر آئے۔

دھرمیندر کا کہنا تھا کہ ’’تمام بھائی بہنوں، بچوں اور بچیوں کو دسہرے کی شُبھ کامنائیں (نیک تمنائیں)، خدا آپ کو لمبی صحت اور خوشیاں دے، آپ لوگ نیک بن کر رہیں پھر تو ترقی ہی ترقی ہے‘‘۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Similar Posts